کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں کورنگی کے علاقے گودام چورنگی کے قریب روئی کے گودام میں گذشتہ روز لگنے والی آگ تاحال بجھائی نہیں جاسکی ہے۔فائر بریگیڈ کا عملہ 21 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے باوجود آگ بجھانے میں مصروف ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گذشتہ روز کورنگی صنعتی کے علاقے میں گودام چورنگی کے قریب قائم روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر 21 گھنٹے گزرجانے کے باوجود بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
تیسرے درجے کی آگ پر قابو پانے کے لئے شہربھر سے فائر ٹینڈرز منگوائے گئے تھے تاہم اس وقت ایک درجن سے زائدگاڑیاں اور واٹر باوزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں،آگ کو تیسرے درجے کی آگ قراردیا گیاتھا۔
گودام میں بڑے پیمانے پر روئی کے بنڈل رکھے ہوئے تھے۔اور تیز ہواں کے باعث آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی قسم جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں،اور مالی نقصان کا اندازہ آگ بجھنے کے بعد ہی لگایا جاسکے گا۔