کراچی میں انسداد دہشتگردی کی مزید5 عدالتوں کے قیام کی منظوری

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے کراچی میں انسداد دہشت گردی کی پانچ نئی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے د ی ہے اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو نئی عدالتوں کے ججز کے نام تجویز کرنے کا خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے تحت کراچی میں انسداد دہشت گردی کی پانچ نئی عدالتوں کے لئے بجٹ مختص کرتے ہوئے جگہ بھی متعین کردی گئی ہے۔

ہر نئی عدالت کے قیام کے لئے 46 لاکھ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو اے ٹی سی کے پانچ نئے ججوں کی تقرری کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے۔ پانچ نئی عدالتوں کے قیام کے بعد کراچی میں انسداد دہشت گردی کی10 عدالتیں ہو جائیں گی۔