کراچی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے،عباد الرحمن

Abadalrhman

Abadalrhman

واشنگٹن (جیوڈیسک) ڈی سیایم کیو ایم امریکہ کے زیرِ اہتمام امریکہ میں سی این این ہیڈکوارٹر کے سامنے کراچی میں کارکنان کے مسلسل قتل عام کے واقعات، دہشت گردی اورشدت پسندمذہبی انتہا پسند گروپس کی بڑھتی ہوئی کارووائیوں کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں امریکہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے کارکنان اور ہمدردوں سمیت اٹلانٹا میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جنپر پارٹی کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن بند کرنے،دہشت گردوں کے خلاف فوری کارووائی اور کراچی سے متعصبانہ سلوک بند کرنے جیسے نعرے درج تھے، جبکہ شرکا الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

قبل ازیں مظاہرے سے نارتھ امریکہ کے نگراں عبادالرحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین، ندیم صدیقی نے خطاب کیا، عبادالرحمان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر ملک کا اعدم استحکام اور انتشارکی جانب دھکیلا جا رہا ہے، الطاف حسین کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا مقصد دراصل قائد اعظم کے لبرل اور پروگریسیو پاکستان کو تباہ کرنا ہے۔

سینٹرل آرگنائزر جنیدفہمی نے مطالبہ کیا کہ کارکنان کا قتلِ عام فوری بند کروایا جائے اور کراچی سے روارکھے جانے والے متعصبانہ سلوک کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں اور لیاری گینگ وار کے دہشت گرد ایک منظم سازش کے ذریعے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو نشانہ بنا کر کراچی اور پاکستان کے مظلوم و محکوم عوام کی نمائندہ آواز کو کچلنا چاہتے ہیں۔

مقررین نے اپنے اس عظم کا اعادہ کیا کہ وہ تمام تر جبر، ظلم اور دہشت گردی کے باوجود قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مظاہرے کے آخر میں الطاف حسین کی صحت و تندرستی، درازی عمر اور تحریک کے شہدا کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔