کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم جند اللہ کے 5 مجرموں کو سزا سنا دی۔ ملزمان کے خلاف 8 مارچ 2014 کو تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، صدام علی ، رفیق السلام اورمحمد ندیم کو 14 ،14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ دو مجرموں یاسین اور عطا الرحمان کو 28 ،28 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔