کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں سی پی ایل سی اور پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران دو مارچ کو اغواء کیا جانے والے چالیس سالہ مغوی عبدالصمد کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ منگھو پیر میں درج کیا گیا۔
جبکہ اغواء کاروں نے اہلخانہ سے پندرہ لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ شکایت موصول ہونے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی اور سلطان نامی اغواء کار گرفتار کر لیا جبکہ گروپ کا سرغنہ راشد اپنے تین ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
دوسری جانب تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔