کراچی : کریم آباد میں فرنیچر مارکیٹ میں بند دکان پر دستی کا حملہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کریم آباد میں پل کے نیچے نامعلوم افراد دکان پر دستی بم سے حملہ کرکے فرار ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق کریم آباد پل کے نیچے فوم کی بند دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق دکان پر دستی بم کا حملہ کریم آباد پل کے اوپر سے کیا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی دکاندار یا مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھتے کی کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔