کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں شہری انتظامیہ کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتال میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کی اور ہسپتال کی سرچنگ کی۔
منگھو پیر گرم چشمہ کے قریب رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ چھاپہ مار کارروائی میں ہسپتال کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے اور کمروں کی سرچنگ کا عمل شروع کیا گیا۔
جبکہ بند کمروں کے تالے توڑ کر سرچنگ کی گئی ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق چھاپہ ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کی اطلاعات پر مارا گیا ، چھاپے میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رینجرز کے چھاپے کے بعد ہسپتال کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔