کراچی (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی گئی فہرست میں شامل چار سو پچاس افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے ہونے والے اجلاس میں چار سو پچاس افراد کی فہرست پیش کی گئی تھی۔
وزارت داخلہ کو ان افراد کے کوائف بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کو ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں ان تمام افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔