کراچی (جیوڈیسک) شہر میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہو گیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے 12 اور13 دسمبر کو کراچی سمیت صوبے بھر میں لگائی گئی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہو گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے۔
جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں توسیع کیے جانے کا بھی امکان ہے۔