کراچی میں سزائے موت کے منتظر 2 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

Prisoners

Prisoners

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت پرعملد رآمد کے منتظر 2 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مجرم عطاء اللہ عرف قاسم اور محمد اعظم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں، دونوں قیدیوں کو 3 فروری کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عطاء اللہ اور محمد اعظم نے 2003 میں کراچی علی رضا نامی ایک ڈاکٹر کو قتل کیا تھا جس پر انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی، دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر معطل ہوگئے تھے۔