کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے گہرے سمندرمیں پھنسی ماہی گیروں کی لانچ کو ان کے ساتھیوں نے بچا لیا۔ میری ٹائم سکیورٹی کے اہلکار اطلاع کے باوجود بچانے نہ پہنچے۔
ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ پھنس گئی۔ لانچ میں 12 ماہی گیرسوار تھے۔ ماہی گیروں کے ساتھی تیز لہروں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دو لانچوں پر گہرے سمندر میں پہنچ گئے اور ڈوبتی لانچ میں سوار ماہی گیروں کو دوسری لانچ میں سوار کیا اور لانچ کو رسیوں سے باندھ کر ابراہیم حیدری لے آئے۔
ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ انہیں دور سے پاورہاس اور میری ٹائم سکیورٹی کے اہلکار نظرآرہے تھے مگر کوئی بھی مدد کو نہ آیا۔ لانچ کے مالک محمد اسماعیل نے بتایا کہ انتظامیہ سے اپیل بھی کی کہ ہیلی کاپٹر بھیج کر ماہی گیر وں کو بچا لیں مگر کوئی بات نہیں سن رہا تھا۔