کراچی: ڈیفنس اور کالا پل ریلوے کالونی سے 5 ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ڈیفنس اور کالا پل ریلوے کالونی سے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کالا پل کے قریب ریلوے کالونی میں چھاپا مار کر 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان مبینہ طور پر پولیس اہلکار اور ایک ہوٹل مالک کے قتل میں ملوث ہیں۔

ادھر ڈیفنس میں پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا جو اسڑیٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔