کراچی : ڈیفنس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول شیخ مسعود ڈیفنس کے فیز2 کا رہائشی تھا ۔50 سالہ مقتول ڈیفنس تھانے کے قریب سے گزر رہا تھا جب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شیخ مسعود کو ہلاک کردیا۔

مبینہ طور پر مسلح افراد نے 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ کی گئی اور جائے وقوعہ سے 3 گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس تفتیش کرکے مزید شواہد اکھٹے کررہی ہے۔