کراچی : ڈیفنس میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان اسلحے سمیت گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دو دریا پوائنٹ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس میں دو دریا پکنک پوائنٹ کے قریب پولیس کے مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار کئے جانے والے ملزمان اسڑیٹ کرائم کی واردت میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

گرفتار ملزمان میں داود اور قادر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل فونز، اور اسلحہ برآمد کرکے درخشاں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔