کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں صباء ایونیو کے قریب 2 نوجوان موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے، جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ان میں سے ایک راستے میں دم توڑ گیا ،جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔
دونوں کا تعلق لیاری کے علاقے جہان آبادسے ہے، ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 20سالہ باسط کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔