کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4ا فراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔

فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے، جن میں اسپیشل برانچ کا اہلکار بھی شامل ہے، جس کی شناخت احمد حسین کے نام سے ہوئی ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔