کراچی: مطالبہ تسلیم کیے جانے کے بعد بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز جاری

Young Doctors Protest

Young Doctors Protest

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت کی جانب الاؤنسز میں اضافے کا مطالبہ تسلیم کیے جانے کے باوجود صوبے میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز حکومت سے معاملات طے پا گئے تھے اور مطالبات کی منظوری کے لیے سیکریٹری صحت نے وعدہ کیا تھا لیکن محکمہ صحت کی جانب سے دوبارہ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

ینگ ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ حکومت جائز مطالبات منظور نہیں کر رہی ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث آج تیسرے روز بھی سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کے الاؤنسز میں اضافے کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے جس کے تحت مختلف گریڈز میں اضافہ 25 ہزار سے 75 ہزار تک کیا گیا ہے۔

مطالبات کی منظوری کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔