کراچی: تنخواہوں میں اضافے اور ریونیو مجسٹریٹ کے اختیارات کی بحالی کے لئے مظاہرہ کرنے والے ریونیو ملازمین پر پولیس نے ڈنڈوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی برسات کردی۔
آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ اور ریونیومجسٹریٹ کے اختیارات کی بحالی کے مطالبے کولے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا تاہم مطالبات پورے نہ ہونے پر مظاہرین نے وزیراعلی ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی تو پولیس اہلکاروں نے ان پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں کی برسات کردی۔ اس دوران مظاہرین پر نہ صرف آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی بلکہ 20 سے زائد ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔