اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے فوج بلانے کامطالبہ جمہوریت اور سیاست کے منہ پر طمانچہ ہے، کسی سیاسی جماعت کی طرف سے غیر جمہوری مطالبہ بڑی سیاسی غلطی ہو سکتی ہے۔
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے پر اپنے رد عمل میں ان کا کہنا ہے کہ سوچ رہے ہیں کہ کراچی میں فوج بلانے میں کوئی سازش تو نہیں ہے۔