کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمہوریت کے نام رپ دھاندلی ‘ سازش اور ساز باز سے اقتدار پانے والا استحصالی طبقہ نہ صرف ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے قومی و عوامی مفادات کو نقصان پہنچاتا چلا آیا ہے بلکہ حکمرانی کرنے والوں کی کرپشن اور اس کرپشن پرمتعلقہ اداروں و منصفوں کی خاموشی اور عدلیہ کی حکمرانوں کو استثناءو مہلت فراہمی کی روایت نے قومی مستقبل کو تباہی کے آخری دہانے تک پہنچادیا ہے مگر اس کے باجود متوقع تباہی کے ذمہ داران میں سے کوئی اپنی تسلیم گناہ ‘ اصلاح یا غلطی کی تلافی کیلئے تیار نہیں جس کی وجہ سے عرصہ سے فروغ پانے والا احساس محرومی عسکریت پسندی ‘ غداری اور دہشتگردی کے روپ میں قوم کیلئے عذاب بن چکا ہے مگر مفاد پرست طبقات اس عذاب کو بھی اپنے مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں اور سندھ کی صوبائی حکومت کے ترجمان مولا بخش چانڈیو کی اس بات کی صداقت سے انکار کسی طور ممکن نہیں کہ حکمران طبقات احتساب سے تحفظ اور اقتدار کی طوالت کیلئے بالواسطہ ‘ بلا واسطہ یا براست راست دہشتگردوں کی سرپرستی ‘ پشت پناہی اور معاونت کررہے ہیں ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے دہشتگردی میں کمی اور عوام کو تحفظ کی فراہمی کے محکماتی وحکومتی دعو ¶ں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکمران طبقے کی بات میں صداقت ہے اورحکمران واقعی ملک میں امن و تحفظ کے قیام میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں تو عوام پر رحم کرتے ہوئے قومی وسائل کو اپنی حفاظت پر تلف کرنے کی بجائے سیکورٹی اسکواڈ وں کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنی اپنی ذات کو محافظوں کے حصار سے آزاد کراکے عام پاکستانی کی طرح زندگی کے شب وروز گزاریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسٹیٹ بنک کی جانب سے موبائل فون ‘ سگریٹ ‘ میک اپ ‘ الیکٹرونکس آلات‘ غریب عوام کی باسہولت سواری موٹر سائیکل اور اس کے آلات سمیت دیگر مخصوص صارفی اشیاءپر سوفےصد کیش مارجن عائد کرنے کو حکومتی مستقبل کیلئے خطرناک حکمت عملی قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک اعلامیہ کے مطابق اس اقدا م سے غیر ضروری اشیاءکی درآمد کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ضروری اشیاءکی درآمد کیلئے گنجائش پیداہوگی جو ملک معیشت کی بہتری اور نمو میں مددگار ثابت ہوگی مگر افسوس کہ حقائق اسٹیٹ بنک کے تصور و اعلان کے برخلاف ہیں کیونکہ اس قسم کے ہر اقدام کا نتیجہ مہنگائی اور عوامی پریشانی کی شکل میں نکلتا ہے جو حکومتی ساکھ کیلئے نقصان دہ اور حکمرانوں کے مستقبل کیلئے مضر ثابت ہوتا ہے جبکہ ماہرین معاشیات کے مطابق تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے مخصوص اشیاءپر سو فیصد ٹیکس مارجن عائد کرنے کے اسٹیٹ بنک کے حالیہ اقدام سے درآمدی اشیاءکی قیمتوں میںیقینی اضافہ ہوگاجبکہ انتخابات سے دوماہ قبل مہنگائی میں اضافہ اور بجٹ میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ جیسے عوام کش اقدامات انتخابات میں حکمرانوں کے گلے پڑ کر ان کی شکست وذلت کا باعث بنیںگے جبکہ کرپشن کے الزامات پہلے ہی حکمرانوں کو عوامی حمایت سے محروم رکھے ہوئے ہیں ۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی اسلحہ میں اضافے کے اعلان کو دنیا کے پر امن مستقبل کیلئے تشویشناک قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر ومرکزی اور بزرگ رہنما امیر علی سولنگی‘ ملک عمر نذیر سولنگی‘ چیف غلام سرور سولنگی ‘ شیر بہادر سولنگی ‘ جبار دادسولنگی ‘ میاں فتح مبین سولنگی ‘ کرم اللہ سولنگی ‘سردار خادم حسین سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار اکرم خان سولنگی ‘سردار شبیر حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی ‘ وڈیرو اللہ وسایو ‘ عابد سولنگی ‘ علی حیدر سولنگی ‘محمد رمضان سولنگی ‘ راشد علی سولنگی ‘ سونو خان سولنگی ‘ محمد ندیم سولنگی ‘ حبیب اللہ سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘روشن علی سولنگی ‘ عبدالحمید سولنگی‘عبدالجبار سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ اسلحہ ساز ممالک کی جارحانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کی مفاد پرستانہ پالیسیوں کے باعث دنیا کا امن و مستقبل ہی خطرے میں نہیں ہے بلکہ دنیا کے غریب عوام بھی بھوک ‘ غربت ‘ مہنگائی ‘ بیماری ‘ جہالت اور ناکافی وسائل کے بوجھ تلے کچلے جارہے ہیں اور اب ایٹمی اسلحہ میں اضافے کا امریکی صدر کا نیا اعلان دنیا میں اسلحہ کی ایسی نئی دوڑ کا آغاز کرے گا جس میں دنیا کے عوام کی خوشحالی جل کر خاکستر ہوجائے گی اسلئے دنیا کے تمام حکمرانوں اور عوام کو ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت اور ٹرمپ کی صدارت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے دنیا کو ٹرمپ کی یہودی فطرت کے سنگین نتائج سے محفوظ بنانا ہوگا ۔