کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمہوریت کے نام پر قائم استحصالی طبقات کی حکمرانی نہ صرف کرپشن و مایوسی کو فروغ دے رہی ہے بلکہ استحصالی طبقات کے مفادات کیلئے کئے جانے والے اقدامات بد امنی ‘ دہشتگردی اور عسکریت پسندی میں اضافے کا باعث بھی ہیںجس کی وجہ سے عوا م نہ صرف غیر محفوظ ہوچکے ہیں بلکہ بنیادی سہولیات کے فقدان اور توانائی سمیت دیگر بحرانوں نے ان کیلئے زندگی بھی اجیرن بنادی ہے ان حالات میں محنت کش و غریب طبقات کیلئے سانس لینا بھی دوبھر ہوچکا ہے ۔ یوم مئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ مزدوروں ‘ محنت کشوں ‘ کسانوں ‘ دہقانوں ‘ تاجروں ‘ صنعتکاروں اور سرمایہ داروں سمیت سرکاری و نجی کمپنی ملازمین کا مفاد اور قومی معیشت کی ترقی و استحکام کا دارومدار ایم آر پی کے پیش کردہ مقامی خود مختاری کے فارمولے پر عمل درآمد میں ہے جو مزدور کو محنت کے مکمل معا ¶ضے ‘ سرمایہ دار کو سرمائے کے تحفظ ‘ حکومت کو فنڈ ز و ریونیو کی فراہمی ‘ اداروں کو خود مختاری ‘ معاشرے کو امن و اخوت اور عوام کو ترقی و خوشحالی کے ساتھ پاکستان کو مضبوط و محفوظ دفاع و استحکام اور قوم کو بہترین عالمی تشخص کی ضمانت فراہم کرتا ہے اسلئے پاکستان کے تمام مزدوروں ‘ محنت کشوں اور محب وطنوں کو ہمارے فارمولے کے مطابق مقامی خود مختاری کے نفاذ کیلئے ہمارے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے ۔
استحصالی نظام ہی عوام و پاکستان دشمنوں کا محافظ ہے ‘ جی کیو ایم حکومت و ادارے کرپشن میںاپنے اپنے حصے کی وصولی کیلئے عوام کی زندگی اجیرن بنارہے ہیں! عوام نے متحدہوکر نظام کی تبدیلی کیلئے پرامن وانقلابی جدوجہد نہیں کی تو روٹی کیلئے بھی ترسیں گے!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ عدل ‘ انصاف اور مساوات سے محروم اور انگریزی قوانین کے تحت چلایا جانے والا پاکستان کا سیاسی ‘ انتظامی ‘ عدالتی اور حکومتی نظام ہی محنت کشوں کا سب سے بڑا دشمن ہے کیونکہ اس نظام کی وجہ سے ہی جہاںحکمرانوں کو استحصال ‘ جبر ‘ کرپشن اور قومی مفادات کو پس پشت ڈال کر ذاتی و گروہی مفادات کیلئے ملک وقوم کو نقصان پہنچانے کا حق حاصل ہے ‘ وہیں جاگیرداروں ‘ زمینداروں اور سرمایہ داروں نے بھی محنت کش ‘ مزدور ‘ کسان اور کلرک کو محنت وصلاحیت کے مطابق معا ¶ضے اور سہولیات و مراعات سے محروم رکھا ہوا ہے مگر نہ تو عدالتیں محنت کشوں کے حقوق و ملازمت کے تحفظ اور حکمرانوںکے جبر وکرپشن سے نجات دلانے اور عوام دشمن طبقات کے احتساب میں کامیاب دکھائی دے رہی ہیں اور نہ ہی قومی ادارے ملک وقوم کے حقیقی محافظوں کا کردار ادا کررہے ہیں سب کرپشن اور کمیشن میں اپنا حصہ وصولنے میں مصرو ف ہیں کیونکہ استحصالی نظام ان سب کا محافظ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے مزدور ‘ محنت کش ‘ کسان ‘ دہقان اورکلرک کی زندگی عذاب و اجیرن ہوچکی ہے اسلئے عوام کو اس نظام کی تبدیلی کیلئے گھروں سے نکل پر امن انقلابی جدوجہد کرنی ہوگی وگرنہ آنے والے وقت میں حکمران اوراستحصالی طبقات عوام کو روٹی کے ایک ایک لقمہ کیلئے بھی ترسادیں گے ۔
قوم چاہے تو اپنے مستقبل کو محفوظ و خوشحال بناسکتی ہے ‘راجونی اتحاد روایتی سیاسی جماعتوں و سیاستدانوں پر بار بار اعتماد کی روایت قوم کا مستقبل تاریک کررہی ہے روایتی سیاسی جماعتوں و سیاستدانوں سے نجات اور ان کے احتساب وقت کا اولین تقاضہ ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا کہ پاکستان کے عوام اگر خاندان و شخصیت پرستی سے نجات پاکر کردار وعمل کی بنیاد پر نمائندوں کے انتخاب کریں تو نہ صرف اس ملک کے محنت کش عوام خوشحا ل و آسودہ ہوجائیں بلکہ استعماری و سامراجی قوتیں بھی پاکستان کے سامنے سر جھکانے اور گھٹنے ٹیکنے لگیں مگر افسوس کہ شخصیت پرستی کا شکار عوام ناکام و چور سیاستدانوں اور روایتی سیاسی جماعتوں پر باربار اعتماد کے ذریعے خود اپنا مستقبل تاریک کررہی ہے جبکہ وقت اس عادت ‘ روایت اور سیاسی و روایتی سیاسی جماعتوں و سیاستدانوں سے نجات اور ان کے احتساب کا تقاضہ کررہاہے جس پر توجہ دینا قوم کی اولین ذمہ داری ہے ۔
علی بابا چالیس چور وں سے نجات وقت کی اولین ضرورت ہے ‘ سولنگی اتحاد عوام کو مسائل کی دلدل میں غرق کرنیوالے کمیشن خور کرپٹ عناصر سے نجات ضروری ہے‘امیر سولنگی محفوظ مستقبل کیلئے برادری کودیانتدار ‘ مخلص اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عوام کو روزی ‘ روٹی ‘ تعلیم ‘ علاج اور امن سے محروم کرکے بیرون واندرون ملک جائیدادیں اور اثاثے بنانے اور بار بار اقتدار ملنے کے باوجود عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی بجائے کرپشن کے ذریعے عوام کیلئے مسائل و مصائب اور بجلی ‘ پانی و گیس بحران پیدا کرنے والے نہ تو محب وطن ہیں اور نہ ہی عوام سے مخلص اسلئے آئندہ انتخابات میں ایکبار پھر ان عوام دشمنوں اور لٹیروں پر اعتماد کرکے علی باباچالیس چوروں کو قوم پر مسلط کرنے کی بجائے برادری کے مخلص ‘ تعلیم یافتہ اور دیانتدار نوجوانوں کا انتخاب ہی ہمارے مسائل کے حل کے جانب پیشرفت اور حقوق کے حصول کی منزل کی جانب مثبت پیشقدمی کا باعث بن سکتا ہے ۔ پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی عرف پٹی والا نے میرپور خاص میں سولنگی برادری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مزدوروں و محنت کشوں کی بدحالی کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جنہیں ان مزدوروں ومحنت کشوں نے ہمیشہ اپنا نجات دہندہ مان کر سر آنکھوں پر بٹھایا اور اقتدار کے ایوانوں میں پہنچایا مگر ان استحصالیوں نے ہمیشہ عوام کو نقصان پہنچایا ہے اسلئے اب عوام کو ان سے نجات ہی نہیں بلکہ ان کا احتساب بھی کرنا ہوگا جس کیلئے قیادت کی تبدیلی و انقلاب ضروری ہے ۔