کراچی (جیوڈیسک) کراچی کراچی میں ڈینگی بخار سے ایک اور مریض ہلاک ہو گیا۔ کراچی میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے ترجمان ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق ڈینگی سے ہلاک ہونے والا 68 سالہ شخص امین گلشن اقبال کا رہائشی تھا اور یہ رواں سال ڈینگی سے ہونے والی چھٹی ہلاکت تھی۔
ڈاکٹر شکیل کے مطابق مزید 8 مریضوں میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد سندھ بھر میں اس برس ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 508 ہو گئی ہے اور ان مریضوں میں سے صرف 13 ابھی زیرعلاج ہیں۔