کراچی (جیوڈیسک) ڈینگی میں کراچی نے ایک اور جان لے لی جس کے بعد سندھ میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی۔
کورنگی کی رہائشی 22 سالہ نورانساء کو ڈینگی کی علامات پر ایک ہفتہ قبل اسپتال لایا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کے بعد خاتون میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی، مسلسل علاج کے باوجود نور انسا صحت یاب نہ ہوسکی اور اسپتال میں ہی دوران علاج دم توڑ گئی۔ کراچی سمیت اندرون سندھ رواں سال ڈینگی مرض کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔