کراچی (جیوڈیسک) سمیت سندھ بھر میں ڈینگی وائرس نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے رواں سال جنوری سے اب تک ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔ ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق کراچی میں اب تک 815 ڈینگی پازیٹو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
جبکہ اندرون سندھ میں ڈینگی پازیٹو کیس کی تعداد 861 ہو چکی ہے، سوات میں بھی ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سیدو شریف میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد پانچ سو سے بڑھ گئی ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر شکیل ملک کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔
کھلے پانی کو جمع ہونے سے گریز کیا جائے، صبح اور شام کے اوقات میں انتہائی احتیاط لازمی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر کے اندر ڈینگی سرویلنس سیل کے مراکز فعال ہیں جہاں روز مرہ کی بنیاد پر تمام کیسز رپورٹ کئے جارہے ہیں۔