کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی میں تعینات من پسند افسران ہی ڈپٹی میئر کے لئے سیکورٹی رسک بن گئے۔
سٹی کونسل کی تزئین و آرائش کے لئے 4کروڑ کی ادائیگی کام کی تکمیل کے بغیر ہی ادا کردیئے گئے ۔بلدیہ عظمیٰ کراچی میں 6سال بعد نو منتخب نمائندوں کے آتے ہی مخصوص افسران نے ڈپٹی میئر سیکریٹریٹ میں اپنی تعیناتی کے باعث افراتفری کا عالم ہے ہے۔
ڈپٹی میئر آفس کے لئے دو سیکورٹی کیمروں کو بھی نکال دیا گیا ہے جبکہ کیمروں سے مانیٹرنگ کے لئے لگائی گئی LCDبھی ایک افیسر نے اپنے کمرے میں لگالی جبکہ کیمروں کے ہٹانے سے ڈپٹی میئر بھی عدم سیکورٹی کا شکار ہوگئے۔
واضح رہے کے سٹی کونسل کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے لئے 4کروڑ کی ادائیگی کے باوجود اولڈ کے ایم سی بلڈنگ کی ایک لفٹ درست نہ ہوسکی اور سٹی کونسل ہال کی گھڑی بھی تاحال نہیں لگا ئی گئی۔