کراچی : روٹری کلب کراچی گیٹ وے کے زیر اہتمام کراچی کے مضافاتی علاقوں میں COVID-19 سے متاثرہ غریب اور مستحق لوگوں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ،روٹری کراچی گیٹ وے کی صدرناہید وحید نے سنیئر روٹرین امجد حسن اور فاروق ڈاڈی کے ہمراہ لوگوں کے گھروں تک راشن کی ترسیل کو یقینی بنا یا ناہید وحید نے کہاکہ راشن کی تقسیم کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے مستحق اور سفید پوش لوگوں کی دہلیز تک امدادی اشیاء پہنچائی گئی ہے۔
انہوں نے امدادی اشیاء مستحق تک فراہمی کے حوالے سے تعاون پر فاروق ڈاڈی ،امجد حسن ،ناصر انصاری ،یوسف آفتاب ،طلعت حسن ،رشید ہ فہیم ،فیصل ندیم ،فرح ملک اور دیگر روٹرین سے اظہار تشکر کی ناہید وحید نے کہاکہ کراچی گیٹ وے روٹرین کے باہمی تعاون کے ذریعے جاری پروجیکٹ کی تکمیل کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ ہر سال ماہ رمضان المبارک کے دوران شہر کراچی کے مضافاتی بستیوں میں مستحق لوگوں میں راشن اور عید گفٹ کی تقسیم کو یقینی بنا تی ہے اس موقع پر سنیئر روٹرین امجد حسن اور فاروق ڈاڈی نے کہاکہ کے مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے انشا اللہ کرونا وائرس جیسی موذی وباء سے جلد نجات حاصل کرلیں گی۔ جاری کردہ :۔میڈیا سیکریٹری