کراچی (اسٹاف رپورٹر) معاشرتی و سماجی ترقی کا انحصار معاشرے کے محنتی افراد کی محنت پر ہوتا ہے اور جن معاشروں میں محنت کش طبقہ استحصال و انصافی کا شکار اور مصائب و مسائل سے دوچار ہو ایسے معاشری نہ تو ترقی کر پاتے ہیں اور نہ ہی تہذیب ‘ شائستگی اور امن کی روایات برقرار رکھ پاتے جبکہ استحصال وناانصافی پر مبنی معاشروں کی حامل ریاستیں بھی بد انتظامی ‘ دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ عسکریت پسندی ‘ بغاوت اور مایوسی کا شکار ہوکر اپنی ہیئت و وجود برقرار رکھنے میں ناکام رہتی ہیں اسلئے پاکستان کے وجود کی سلامتی کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے سے استحصال و ناانصافی کا خاتمہ کرکے محنت کش کو اس کے جائز حقوق ومقام دیا جائے۔یوم محنت کش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر قائم استحصالی طبقات کی حکمرانی نہ صرف کرپشن و مایوسی کو فروغ دے رہی ہے بلکہ استحصالی طبقات کے مفادات کیلئے کئے جانے والے اقدامات بد امنی ‘ دہشتگردی اور عسکریت پسندی میں اضافے کا باعث بھی ہیں اسلئے استحصالی نظام کی اشتراکی وفلاحی نظام میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے جس کا فارمولہ ایم آر پی نے برسوں پہلے عوام ‘ میڈیا ‘ قومی قیادت اور ملکی سیاستدانوں کے سامنے پیش کردیا تھا مگر چونکہ ہمارا پیش کردہ فارمولہ قومی و ملکی ترقی و استحکام اور عوام الناس و محنت کشوں کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت کیساتھ انصاف ‘ احتساب اور مساوات پر مبنی حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کی ضمانت دیتا ہے اسلئے استحصالی طبقات کسی بھی اس طور ملک اس فارمولے کے مطابق مقامی خود مختاری کا نفاذ نہیں چاہتے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں عوام ‘ معاشرے ‘ محنت کش اور وطن عزیز اور اس کے محفوظ ‘ خوشحال ‘ مستحکم و ترقی یافتہ مستقبل سے زیادہ اپنے مفادات عزیز ہیں اسلئے محفوظ مستقبل کیلئے استحصالی طبقات اور استحصالی نظام دونوں ہی سے نجات لازم و ناگزیر ہے ۔
محنت کشوں کی بدحالی کی ذمہ دار کرپشن و ناانصافی ہے‘ جی کیو ایم عدالتیں بروقت و حقیقی انصاف و احتساب کرتیں تو پاکستان کرپشن و دہشتگردی کا شکار کبھی نہ ہوتا! پانامہ و ڈان لیکس میں حقیقی انصاف و احتساب کے ذریعے پاکستان کا مستقبل محفوظ کیا جاسکتا ہے!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے یوم مزدور کی تقریب سے خطاب میں محنت کشوں کی بدحالی اور عوامی و قومی مسائل کا ذمہ دار استحصال و ناانصافی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر تشکیل دیا جانے والا عدل ‘ انصاف اورمساوات کے اسلامی اصولوں سے محروم پاکستان آج تک انگریزوں کے استحصالی نظام و قوانین کے تحت چلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے محنت کشوں سمیت معاشرے کا ہر طبقہ ماسوائے استحصالیوں کے مسائل و مصائب کا شکار اور حقوق سے یکسر محروم ہے جس کے ذمہ دار حکمران ‘ قانون ساز ادارے ‘ قوانین کی پاسداری کرانے والے اور انصاف فراہم کرنے والے بھی ہیں کیونکہ اگر اس ملک میں اسلام کے اصول مساوات کے تحت عدل و انصاف ہوتا ور تمام طبقات کا بلا امتیاز و غیر جانبدارانہ احتساب کیا جاتا تو ملک نہ تو کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوتا نہ ‘ محنت کش طبقہ حقوق سے محروم ہوتا ‘ نہ اس کے عوام مسائل و مصائب کی چکی میں پس رہے ہوتے اور نہ ہی کوئی ڈان لیکس جیسی فوج مخالف سازش کی جرا ¿ت کرپاتا‘ عدلیہ اگر اب بھی عدل ‘ انصاف اور مساوات کے تحت احتساب کی بنیاد ڈال تے ہوئے پانامہ لیکس اور ڈان لیکس میں مقتدر طبقات کے احتساب کی بنیاد رکھ دے تو اصلاح احوال اور تحفظ مستقبل ممکن ہے ۔
شخصیت پرستی نے محنت کشوں کو حقوق سے محروم کررکھا ہے ‘ راجونی اتحاد عوام انتخابات میں کردار و عمل کی بنیاد پر قیادت منتخب کریں تو پاکستان جنت بن جائے‘ عمران چنگیزی پاکستان کے عوام محنت کش و محب وطن ہیں مگر استحصالی قیادت کرپٹ ‘ چور اور ظالم ہے ‘ امیر علی خواجہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال اللہ کی ایسی نعمت ہے جس کے عوام محنت کش ومحب وطن ہیں اور اگر انہیں محب وطن قیادت وحکمران میسر آجاتے تو پاکستان آج دنیا کا مستحکم و ترقی یافتہ ترین ایسا ملک ہوتا جس کے عوام کی آسودگی و اطمینان دنیا کی دیگر ریاستوں کے عوام کو حسد و جلن میں مبتلا کرتا مگر افسوس کہ عوام نے ہمیشہ شخصیت و خاندان پرستی کا شکار ہوکر ان استحصالیوں کا انتخاب کیا جنہوں نے ہمیشہ کرپشن اورکمیشن کے ذریعے عوام کے مقدر میں مسائل ‘ مصائب اور بحران لکھے ہیں ۔یوم مزدور کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا کہ پاکستان کے عوام اگر خاندان و شخصیت پرستی سے نجات پاکر کردار وعمل کی بنیاد پر نمائندوں کے انتخاب کریں تو نہ صرف اس ملک کے محنت کش عوام خوشحا ل و آسودہ ہوجائیں بلکہ استعماری و سامراجی قوتیں بھی پاکستان کے سامنے سر جھکانے اور گھٹنے ٹیکنے لگیں ۔
انقلاب وتبدیلی بنا ¿ محنت کش و عوام کامستقبل محفوظ نہیں ہوگا ‘ سولنگی اتحاد قوم انتخابات میں روایتی و استحصالی سیاستدانوں کی بجائے مخلص قیادت کا انتخاب کرے‘ امیرسولنگی سیاسی خاندانوں کی غلامی نے کرپشن اور مسائل و بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ‘حیدرآباد میں خطاب
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ و پنجاب میں انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے سینئر و بزرگ رہنما امیر علے سولنگی کی قیادت و سربراہی میں ابتدائی دورے کیلئے کراچی سے روانہ ہوکر حیدرآباد پہنچنے والے پاکستان سولنگی اتحاد کے 50رکنی وفد نے حیدرآباد میں سولنگی عمائدین و برادری رہنما ¶ں اور عوام سے ملاقات کرکے اس بات کی تاکید و تلقین کی کہ عوام کو روزی ‘ روٹی ‘ تعلیم ‘ علاج اور امن سے محروم کرکے بیرون واندرون ملک جائیدادیں اور اثاثے بنانے اور بار بار اقتدار ملنے کے باوجود عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی بجائے کرپشن کے ذریعے عوام کیلئے مسائل و مصائب اور بجلی ‘ پانی و گیس بحران پیدا کرنے والوں پر دوبارہ اعتماد کرنے کی بجائے ان سے نجات اور اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے پوری سولنگی برادری آئندہ انتخابات میں سولنگی اتحاد کے نامزد ان برادری نمائندوں کو ووٹ دے جن کے بارے میں وہ یہ جانتے ہیں کہ وہ ان سے دھوکا نہیں کرینگے بلکہ ایوانوں میں پہنچ کر ان کے حقوق ‘ ترقی اور خوشحالی کی جنگ لڑیں گے ۔ اس موقع پر امیر علی سولنگی عرف پٹی والا نے کہا کہ آج یوم مزدور ہے اور مزدور و محنت کش طبقہ جن مسائل سے دوچار ہے ان کے حل کیلئے استحصالیوں سے نجات پانا اور محب وطن قیادت کو اپنے ووٹ کے ذریعے ایوانوں میں پہنچانا بہت ضروری ہے ۔