کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح بہبود نے سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لئے خصوصی پیکج کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم کے رہنمائوں نے کہاکہ شہر کراچی دنیا کے بڑے ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے اور دنیا کے اس بڑے میٹرو پولیٹن سٹی میں میٹرو پولیٹن کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے شہر میں ترقیاتی سرگرمیاں رکنے کی وجہ سے شہر کے اندرونی علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں اور عوام بنیادی مسائل سے دوچار شدید اذیت کا شکار ہیں۔
عوام کا کوئی پرسان حال نہیں یہ بات تنظیم فلاح و بہبود خلد آباد قائد آبادکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ خواتین کے صدر نجمہ اشفاق ،جنرل سیکریٹری مختار احمد اور جوائنٹ سیکریٹری حناء اظہر نے کہی رہنمائوں نے کہاکہ سیاسی و سماجی رہنمائوں کے تعاون سے علاقائی ترقی اور قیام امن کے حوالے سے شہر میں مخدوش صورتحال کو بہتر بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ شہر کی ترقی اور قیام امن کے لئے عوام اور ادروں کے باہمی تعاون کے ذریعے عملی اقدامات کرکے شہر کی رونق بحال کیا جائے۔