کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے رات کے وقت کلفٹن سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری قتل اور اویس شاہ کے اغوا کا واقعہ کراچی آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ دونوں واقعات کی تفتیش کی جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
ڈی جی رینجرز نے شہر میں سیکیورٹی کو فول پروف قرار دیتے ہوئے امن امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزموں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔
بہت جلد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر بھی قابو پا لیا جائے گا۔