کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا فقدان

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) رمضان المبارک میں کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات شہری انتظامیہ کے پاس گاڑیوں اور فیول کی کمی کے باعث متاثر ہو رہے ہیں۔

سندھ سمیت کراچی میں رمضان المبارک میں صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن کی خصوصی ہدایات کے باوجود شہر کے متعدد علاقوں میں نہ صرف کوڑے کر کٹ کے ڈھیر نظر آرہے ہیں بلکہ صفائی ستھرائی کا فقدان ہے۔

شہر کے گنجان آباد علاقوں میں کچرے کے یہ ڈھیر نہ صرف بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں بلکہ شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بھی ہیں۔