کراچی (جیوڈیسک) مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار اور 35 افراد کو زیرحراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لائٹ ہاوس کی چپل گلی میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست کو لے کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زیرحراست افراد سے تفتیش کی جاری ہے۔ ادھر اسٹیڈیم روڈ پر واقع ڈالمیا میں بھی پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن عمل میں آیا، جس کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی ہے۔
آپریشن میں 5اشتہاری ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا گیا اور ان 15 افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔