کورنگی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
کراچی میں ملیر، ماڈل کالونی، گلشن حدید، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، قیوم آباد، سرجانی ٹاؤن، نیا ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی۔
بحیرہ عرب پر مون سون ہواؤں کی اچھی رفتار نے شہر کے موسم کا رنگ ہی بدل دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہواؤں کی رفتار 36 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔