کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم مزید سرد

Rain

Rain

کراچی (جیوڈیسک) منگل کی شبکراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا، بارش شہر کے جنوبی اور ضلع شرقی و دیگر علاقوں میں ہوئی، جس کی وجہ سے رات گئے دفاتر اور کاموں سے گھر سے باہر نکلنے والوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس قبل منگل کی صبح بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں تیز بارش ہوئی تھی۔