کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران، گینگ وار، بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث 22 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ اورنگی ٹان میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم حملہ کر دیا۔ لیاری بکراپیٹری اور ہزارہ کالونی میں رینجرز نے چھاپے مار کر 10 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
تین ملزموں کا تعلق گینگ وار سے ہے۔ اے بی سینالین میں پولیس مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران دو زخمی دہشت گردوں سمیت 6 ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے خالی گھر سے اسلحہ اور سکیورٹی گارڈز کی وردیاں برآمد کر لیں۔ جمشید کوارٹر نے رینجرز نے چھاپہ مار کر چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
رینجرز نے حسن اسکوائر سے 5 افراد کوحراست میں لے لیا۔ ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ سرجانی ٹان میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ اورنگی ٹان اقبال مارکیٹ ایک مکان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔