کراچی: مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 16 گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) انسداد منشیات فورس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیا ، سولہ منشیات فروش بھی گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران چنیسر گوٹھ سے 20 کلو گرام حشیش اور متعدد شراب کی بوتلیں جبکہ ایک کوریئر کمپنی سے اعلیٰ کوالٹی کی 0.3 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ آرام باغ اور جہانگیر پارک سے 16 منشیات فروش بھی گرفتار کیے گئے جبکہ منشیات کی سمگلنگ روکنے کے لیے کراچی کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر اے این ایف کی چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ لیاری سے پکڑے جانے والے ٹارگٹ کلرز کا تعلق لیاری گینگ وار کے وصی اللہ لاکھ گروپ سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم بھتہ اور قتل کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔