کراچی : مختلف علاقوں پر پولنگ میں تاخیر ،عوام کا احتجاج

Karachi Protest

Karachi Protest

کراچی(جیوڈیسک) کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں پولنگ کا سامان نہ پہنچنے کی شکایات موصول ہو رہی ہے۔ ووٹرز کو پریشانی کا سامنا ہے، پریذائیڈنگ افسران ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں۔ کراچی میں اولڈایریا سمیت کئی مقامات پر پولنگ میں تاخیر سے پریشان عوام کا شدید احتجاج۔

این دو سوانتالیس اور پی ایس نواسی کیلئے کیماڑی جیکسن کے دو پولنگ بوتھ میں صرف ایک مہر کے وجہ سے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا ہیں اولڈ سٹی ایریا کے حلقہ این اے259میں مختلف اسکولوں میں پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ بکس نہ پہنچنے کے باعث پولنگ شروع نہ ہو سکی۔