کراچی (جیوڈیسک) کے علاقے نارتھ کراچی کا رہائشی 22 سالہ زبیر ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہوگیا، ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعدا د تین ہوگئی جبکہ کراچی میں ڈینگی کے مزید آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس طرح رواں سال جنوری سے اب تک کراچی میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 359 ہوگئی ہے ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق اندرون سندھ ڈینگی پازیٹو کے مزید دس کیسز رپوٹ، ہوئے ہیں اور اندرو ن سندھ ڈینگی کے کیسز مجموعی تعداد 369 ہوگئی۔