تحریر : مدیحہ ریاض اسلام میں صفائی کو نصف ایمان یعنی ایمان کا آدھا حصہ قرار دیا ہے یہ بات بطور حدیث یاد ہے بلکہ یوں کہنا چاہیے رٹی ہوئی ہے۔ بھلا ہو استانی جی کا جنھوں نے ہمیں کٹ کٹ کے یاد کروائی اور ایسی یاد کروائی کہ مرتے دم تک نہیں بھولیں گے اور بحیثیت مسلمان تو ہمارا فرض ہے کہ اسلامی تعلیمات کو یا د رکھنا اور ان پر عمل پیرا ہونا لیکن بدقسمتی دیکھئے کہ بحیثیت مسلمان ہمیں اپنے حقوق تو یاد ہیں لیکن فرائض بھولے بیٹھے ہیں۔
اسلام میں حقوق فرائض مسلمان کے لئے لازم و ملز و مقرار دیئے ہیں۔ اسلام میں فرائض کی ادائیگ اولین قرار دی ہے -کیونکہ انسان اگر فرائض اد کرتا ہے تو حقوق اسے خود بہ خود حاصل ہو جائیں گے-پاکستان کے ہر شہر کا بنیادی مسئلہ گندگی ہے اور گندگی سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ‘شہر قائد ہے ‘اڑھائی کروڑ کی آبادی کا یہ شہر منی پاکستان کہلاتا ہے۔ پورے پاکستان سے روزگار کیخاطر لوگ شہر قائد کا رخ کرتے ہیں۔
Dirt in Karachi
شہر قائد نے لوگوں کو اپنی آغوش میں سمیٹا ہے جیسے ایک ماں اپنے بچوں کو اپنی آغوش میں سمیٹ لیتی ہے-اور لوگ شہر قائ کی دامن کو گندہ کرتے ہیں اور پھر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں کا رونا روتے ہیں -شہ قائد میں لوگوں نے سڑکوں اور روڈوں کو کچرا کنڈی سمجھ لیا ہے -صبح کے وقت کام پر جاتے لوگ اپنے گھر کا کچرا ر روڈ کے کنارےپھینک کے چلے جاتے ہیں اور یہ نیک کام وہ صبح کام پے جاتے وقت انجام دیتے ہیں۔
اگر آپ ایسے لوگوں کو ایک دفعہ دیکھ لیں تو یقین نہیں آئے گا کیوں دیکھنے میں یہ لوگ بڑے مہذب دیکھائی دیتے ہیں -روڈ پے بنے ریسٹورینٹ کا کچرا بھی روڈ پے دکھائی دے گا -روڈ پے بنے ہوٹل کے مالکان روزانہ ہزاروں کماتے ہیں لیکن ان سے اتنا نہیں ہو سکتا کہ ہوٹل میں کچرا پھینکنے کے لئے ایک بڑے سے کچرا دان کا انتظام ہی کر لیں۔
Dirt in Karachi
نہ جی اتنے پیسے کون خرچے -روڈ پے تجاوزات کھڑے کرنے والے یہ فروٹ فروخت کار کیا اپنے پاس کچرا دان نہیں رکھ سکتے یہ فروٹ بیچنے والے حضرات منڈی سے فروٹ لا کر جب اپنے ٹھیلوں پر فروٹ کی چھانٹی کرتے ہیں تو خراب گندہ مال سڑک کے کنارے پھینک دیتے ہیں۔
کیا ان کے پاس اتنی آمدنی نہیں کہ یہ کچرا دان ہی خرید لیں -ان کے پاس 16ہزار کےموبائل تو دکھائی دیں گے مگر کچرا دان خریدنے کےلئے پیسے نہیں ہوں گے – روڈ کے آس پاس جتنے بھی کلینک ہوں ان کا کچرابھی روڈ پر دکھائی دے گا -مثلا انجیکشن کی سرنجیں استعمال شدہ انجیکشن اور بوتلیں بھی دکھائی دیں گی۔
Dirt in Karachi
اب گھروں کے پاس کچرا کنڈی کے میدانوں کا حال دیکھئیے -جب گھر سے کچرا پھیکنے کے کراچی کی کی عوام کچرا کنڈی جاتی ہے تو وہاں تھوڑا آگےجا کہ کچرا نہیں پھینکنا بلکہ روڈ پے ھی گرا دیتے ہیں اور اس حرکت کی وجہ سے آدھے سے سے زیادہ روڈ بلاک ہو جاتا ہے۔
اب آئیے دیکھئے شہر قائد کی عوام کاگٹر صاف کروانے کا طریقہ شہر قائد کی عوام جب گٹر صاف کرواتی ہے تو گٹر کا گند نہیں اٹھواتی وہ گند پڑے پڑے مٹی بن جاتا ہے اس کالم لکھنے کا مقصد صرف عوام کو ان کی ذمہ داری اور فرائض کی طرف توجہ دلانا ہے اور بتانا ہے کہ کراچی کی گندگی کے ذمہ دارہم کراچی کے باسی ہیں جو کراچی کی سڑکوں اپنے باپ کی جاگیر سمجھتے ہیں۔