کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ایک معذور نوجوان نے اپنی صلاحیتوں کے بل پر بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا ہے۔ معذور ہوں مجبور نہیں، کچھ کر دکھانا چاہتا ہوں، اسی سوچ نے 21 سالہ جہانزیب اعوا ن کو بالی ووڈ تک پہنچا دیا، خواہش تو بس سلمان خان سے ملنے کی تھ ،کسی حد تک ایکٹنگ کا شوق بھی تھا اور یہی چانس ملا جہانزیب کو۔
بالی ووڈ فلم ساز و ہدایتکار سدھارتھا داس بنا رہے ہیں ایک دستاویزی فلم ”ٹیلنٹ آف پاکستان“ بذات خود کہانی ہے جہانزیب کی جو 7 سال کی عمر میں ایک ٹریفک حادثے میں اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا۔
کئی لوگوں کیلئے یہ ایک چھوٹی سی کامیابی ہوگی لیکن معذور افراد کیلئے جہانزیب بہترین مثال ہے جس نے محنت اور لگن سے معذوری کو اپنی راہ کی رکاوٹ بننے نہیں دیا۔
انٹرنیٹ نے دنیا کو گلوبل ولیج بنادیا ہے۔ جہانزیب نے اپنی ایک ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کی تھی جہاں سے سدھارتھا داس نے ان سے رابطہ کیا۔ جہانزیب پاکستان میں بھی کام کرنے کا خواہشمند ہے۔