کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات ،جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کے نئے واقعے میں مدرسے کا معلم جاں بحق ہو گیا جس کے بعد کراچی شہر میں آج فائرنگ کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے آج 3افراد جاں بحق ہو ئے۔مواچھ گوٹھ میں دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ،ادھر لیاقت آباد کے علاقے سی ون ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،جبکہ گلشن اقبال بلاک16بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم کار سواررات گئے۔

ایک شخص کی نعش پھینک کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اس شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تاہم اب تک شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ عزیر بھٹی تھانے کی حدود میں ، ریلوے سوسائٹی کے قریب ایک شخص کو تشدد کے بعد پھینک کر ملزمان فرار ہوگئے جس کے بعد زخمی شخص کو قریب ہی واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صبح سویرے کیماڑی کے علاقے گیٹ نمبر ایک کے قریب ڈکیتی کی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص، زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اورنگی ٹان کے علاقے صابری چوک کے قریب فائرنگ ہو ئی ہے جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ہو ئے،کراچی میں آ ج صبح سے اب تک فائرنگ اور دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔