کراچی (جیوڈیسک) ڈویژن میں اضلاع کی تعداد پانچ سے بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔ کراچی ڈویژن میں ایک اور نیا ضلع بنا دیا گیا، ڈویژن میں اضلاع کی تعداد پانچ سے بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔ کورنگی کے نام سے اس ضلع کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن کا اضلاع کی حد بندی کا نیا نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
نئے ضلع کے قیام کے ساتھ دیگر پانچ اضلاع کی حد بندیوں میں بھی ردو بدل کیا گیا ہے۔ کراچی ڈویژن میں ضلع غربی، ضلع جنوبی، ضلع وسطی، ضلع شرقی اور ضلع ملیر پہلے سے قائم ہیں۔ اب نیا ضلع کورنگی بنایا گیا ہے۔