کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن نے کہا ہے کہ میں کسی بھی مقام اور منصب پر ہوں کھیلوں کی خدمت کرتی رہوں گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور واحد اسپورٹس کلب کورنگی کے وفد سے ملاقات میں کیاوفد کی قیادت کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کررہے تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن نے کہا کہ کورنگی ضلع میں میری ایڈمنسٹریٹر شپ کے دوران کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن نے کھیل کے فروغ کے لیے بے مثال کردار ادا کیا ہے اور میں کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو یقین دلاتی ہوں کہ وہ شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کریں گی۔ ا
نھوں نے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی پر ڈی ایم سی کورنگی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا انھوں نے کہا کہ غازی شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل کالونی پر بینچز فوری طور پر لگادی جائیں گی، اس موقع پر اویس احمد قریشی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن کو پھولوں کا گلدستہ اور صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن کو ان کی ضلع کورنگی میں کھیلوں میں بے مثال خدمات پر قائدآعظم شوٹنگ بال ایوارڈ دیااور اعلان کیا کہ 24 نومبر بروز منگل شام 7 بجے کمشنر کراچی کہ کمیٹی روم میں کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کی جانب سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن کو ایوارڈ دینگے۔
وفد میں حاجی غلام محمد خان کے ہمراہ قمرالسلام پیارے، اعجاز احمد،زولفقار خان، محمد شمیم، عبدالرحیم اور اویس احمد قریشی شامل تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن نے وفد کی ملاقات ڈپٹی کمشنر کورنگی اعجاز حسین بلوچ سے کرائی اور واحد اسپورٹس گراونڈ کورنگی پر تجاوزات کے خلاف اقدامات کرنے کی گزارش کی۔ جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر