کراچی (پ ر) MSO کراچی ڈویژن کے تحت آل کراچی کنونشن 10 مارچ کو لیاقت آباد میں ہوگا، کنونشن میں وکلاء ، صحافی ، پروفیسرز اور علماء شرکت کریں۔منگل کو جاری اعلامیے کے مطابق مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ترجمان عنایت اللہ فاروقی نے کہاکہ MSOکراچی کے تحت آل کراچی کنونشن بعنوان تحفظ نظریہ پاکستان 10 مارچ بروز جمعرات کو لیاقت آباد میں منعقد کیاجائے گا
جس میں جید علماء کرام ،پروفیسرز، ڈاکٹرز ، صحافی برادری اورایم ایس او کے صوبائی اوو ڈویژنل رہنماء خطاب کریںگے، انہوں نے کہاکہ کہ کنونشن کا مقصد طلبہ کو نظریہ پاکستان سے ر وشناس کراناہے اور ان میں جزبہ حب الوطنی کو فروغ دیناہے ، کنونشن میں مدارس کے فضلاء کرام کے ساتھ ساتھ اسکول ، کالجز، یونیورسٹیز کے طلبہ بھی شرکت کریں گے۔