کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میںآج علی الصبح امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کےگھر پر پراسرار افراد نےدھاوا بول کر چوکیدار سے معلومات حاصل کیںاور اسے تشدد کرکے زخمی کردیا۔
اہل خانہ کے مطابق صبح تین بجے ایک کار میں سوار تین افرادعافیہ صدیقی کے گھر پر آئے اور چوکیدار عامر کو باندھ کریرغمال بنا لیا۔ مذکورہ افراد نے چوکیدار سےڈاکٹر عافیہ کے دو بچوں مریم اور احمد کے اسکول اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں جبکہ گھر کے دیگرافراد اور ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ آنے والوں نے ممکنہ طور پر پرسکون وقت کا چناؤ کیا، رات تین بجے گھر والے سو رہے تھے۔ مذکورہ افراد نے ان کے گھر کے باہر موجود کتے کو گوشت ڈال کر مصروف کردیا تھا۔ جس وجہ سے اس نے بھی مزاحمت نہیں کی اور اہل خانہ کو بھی کچھ پتہ نہیں چلا ، واقعے کی اطلاع صبح ملی۔ چوکیدار عامر کو گھر والوں نے اسپتال پہنچایا۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر کچھ عرصہ قبل تک پولیس کی سیکورٹی ہوتی تھی اب پولیس اہلکار اپنی مرضی سے چکر لگانے آتے ہیں۔