شہر کراچی میں ڈاکٹرز عدم تحفظ کا شکار ہیں ان کے تحفظ کے حوالے سے حکومت موثر اقدامات کرے۔ ڈاکٹر سلمان فریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی میں ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتی وصولی کے خلاف شہر کے دیگر سرکاری و نجی طبی اداروں کی طرح لیاقت نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام جزوی ہڑتال،اوپی ڈیز کا بائیکاٹ اور ایمرجنسی میں بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کیا گیا ،مذمتی تقریب و احتجاجی ریلی کے انعقاد کے ساتھ ڈاکٹر و کے تحفظ کے حوالے سے “مریضوں کی حفاظت ڈاکٹر کا فرض اور ڈاکٹرز کی حفاظت کس کا فرض “کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں شہر کے ممتا ز طبی ماہرین ،لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر عملے نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کراچی میں ڈاکٹرز کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اُن سے بھتہ خوری کی روک تھام کے لئے موثر حفاظتی اقدامات کئے جائیں 1995ء سے اب تک 125سے زائد ڈاکٹرز دہشت گردی کے بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

جس کی وجہ سے نہ صرف ڈاکٹرز بلکہ اُن کے اہل خانہ بھی اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ ڈاکٹر کے تحفظ کے حوالے سے حکومت ٹھوس اقدامات کرے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اس موقع پر تعزیتی قرارد میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز کے اہل خانہ کو معاوضہ اور ڈاکٹرز اور اُن کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Medical College Karachi

Medical College Karachi