کراچی(جیوڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست پر وزار ت داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس ندیم اختر پر مشتمل بنچ نے سندھ ہائی کورٹ میں سماجی تنظیم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی سے20 لاکھ افراد متاثر ہورہے ہیں۔
جبکہ حکومت کا یہ عمل بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ عدالت پابندی کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے۔ سندھ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔