کراچی (جیوڈیسک) نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم سمیت چھ ملزمان شامل ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے علاوہ دو ملزم ضمانت پر ہیں اور تین مفرور ہیں۔
ڈاکٹر عاصم ریفرنس میں چالیس صفحات پر مشتمل تفتیشی رپورٹ بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف تین ہزار 74 شواہد ریفرنس میں شال ہیں۔ ڈاکٹر عاصم پر 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف منی لانڈرنگ، گم نام جائیداد، غیر قانونی الاٹنمنٹ کا الزم ہے۔
ڈاکٹر عاصم کے خلاف زمینوں پر قبضے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ٹرسٹ کے نام پر فراڈ کرنے کے الزمات بھی ہیں۔
ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس میں ملوث ملزم صفدر اور اختر حسین ضمانت پر ہیں۔ عبدل حمید، چوہدری اعجاز احمد اور سعود مفرور ہیں۔
ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب حکام مزید ایک ریفرنس 9 مارچ کو بھی دائر کریں گے۔ 9 مارچ کو دائر ہونے والا ریفرنس ایس ایس جی سی کے غیر قانونی ٹھیکوں اور کرپشن سے متعلق ہے۔ ایس ایس جی سی کے سابق ایم ڈی اور موجودہ ایم ڈی زیر حراست ہیں۔