کراچی (جیوڈیسک) محمود آباد پولیس نے منشیات اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کچی آبادیوں میں رہائش پذیر جرائم پیشہ دس ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے منشیات کے اڈوں کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئی اور گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا۔
ایس ایچ او محمود آباد سرور خان کا کہنا ہے منشیات کے اڈوں کی سرپرستی جیل میں موجود فاروق لالہ کرتا ہے۔ اے این ایف نے مہران ٹاون کورنگی میں چھاپے کے دوران خالی پلاٹ میں چھپائی گئی 240 کلو گرام ہیروئن اور 40 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ اے این ایف حکام کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے ہے۔
دوسری جانب سے گلشن اقبال میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی ہو گئے۔ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے قریبی اسپتال کے راستے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم علاج کے جناح اسپتال پہنچنے پر پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔