کراچی (جیوڈیسک) شارع فیصل پر ڈرگ روڈ اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے، ریلوے ٹریک کی مرمت کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاہے۔
ڈرگ روڈ پر ریلوے ٹریک کی مرمت کاکام گزشتہ رات سے جاری تھا ،شارع فیصل کا ایک ٹریک بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی۔
ٹریک بند ہونے کی وجہ سے ڈرگ روڈ، ناتھا خان، اسٹار گیٹ اور ملیر 15 پر بد ترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ مرمتی کام کے لیے ٹریک کو مختصر نوٹس پر بند کیا گیاتھا جبکہ ٹریفک پولیس شہریوں کو مشکلات سے نکالنے کے بجائے شارع فیصل سے غائب رہی تھی۔