کراچی میں گرد آلود ہوا ؤں کا ڈیرہ، درجۂ حرارت گر گیا

Dusty Winds

Dusty Winds

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گرد آلود ہوا ؤں نے ڈیرہ جمالیا جن کی وجہ سے درجۂ حرارت گر گیاہے جبکہ حد نظر کم ہوگئی۔ گردآلود ہواؤں سے سانس کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آج صبح کراچی میں ہواؤں کا رخ بدل گیا۔ جنوب مغرب میں سمندر سے چلنے والی روایتی ہوا کی جگہ اب شمال مشرق سے ہوا چلنا شروع ہوگئی ہے۔ اس گرد آلود ہوا سے حد نظر اور درجۂ حرارت کم ہوا ہے۔